Revision of Basic Pay Scales & Allowances of Civil Servants of Sindh Government (2022). The Government of Sindh has been pleased to sanction the revision of the Basic Pay Scales & Allowances with effect from 01-July-2022 for Civil Employees of the Sindh Government. Notification with Urdu Translate Download here...
Sindh Pay & Allowances
Sindh Pay & Allowances 2022 |
سندھ نوٹیفکیشن پے اینڈ الاؤنسز جولائی 2022 کا اردو میں ترجمہ
تحریر کنندہ : ضیاء مصطفیٰ (Website & YouTube is “Employees Corner Zia”
1-تمام ملازمین کے لئے یکم جولائی 2022 سے بیسک پے سکیلز کو ریوائز کر دیا گیا ہے۔
2- بیسک پے سکیلز 2022 کو بیسک پے سکیلز 2017 سے بدل دیا گیا ہے۔ جیسا کہ آفس میمورینڈم کے اندر ایک ٹیبل میں دیکھایا گیا ہے۔
3-فکسیشن کا طریقہ کار:Employees Corner Zia
30 جون 2022 کو جو آپ کی بیسک ہوگی بی پی ایس 2017 کے مطابق وہ پوائنٹ ٹو پوائنٹ اسی سٹیج میں رہتے ہوئے بی پی ایس 2022 میں فکس ہو جائے گی۔
جو زیادہ سے زیادہ سٹیجز کی حد سے گزر کر پرسنل پے (پی پی) لے رہے ہیں وہ بھی بی پی ایس 2022 کے مطابق ریوائز ہو نگی۔
4-ان سکیلوں کو متعارف کرانے سے پہلے کم سے اعلیٰ عہدوں/ سکیل میں ترقی کے معاملات میں، نظرثانی شدہ پے سکیل میں متعلقہ ملازمین کی تنخواہ مقرر کی جا سکتی ہے اور اس میں اضافہ کیا جا سکتا ہے کہ یہ اس تنخواہ سے کم نہ ہو جو قابل قبول ہوتی۔ اگر ان سکیلز کے متعارف ہونے کے بعد اس کی اعلیٰ پوسٹ/ سکیل پر ترقی ہوئی تھی۔
5-سالانہ ترقی یکم دسمبر سے ہر سال نئے بی پی ایس 2022 کے مطابق ملے گی۔
Part-II
6-ایڈہاک ریلیف الاؤنسز Employees Corner Zia
ایڈہاک ریلیف الاؤنسز2021,2020,2019,2018,2017,2016,2015,2013 یکم جولائی 2022 سے ختم ہوجائے گے۔
ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2022 بی پی ایس 2017 کی رننگ بیسک پر 15 فیصد دیا جائے گا۔ریگولر اور کنٹریکٹ ملازمین کو اور ساتھ ہی فریز ہو جائے گا۔یہ یکم جولائی 2022 سے دیا جائے گا۔
نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو 15 فیصد ان کے سکیل کے مطابق بی پی ایس 2017 کی بنیادی سٹیج (زیرو سٹیج پر پندرہ فیصد) دیا جائے گا۔ اور ساتھ ہی فریز ہو جائے گا۔ Employees Corner Zia
ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2022 پے میں شامل کر کے اگر پے انکم ٹیکس کے قابل ہوئی تو اس پر انکم ٹیکس کٹوتی ہو گی۔
E.O.L ایکسٹرا آرڈینری لیو کے علاوہ بقیہ تمام لیو پر یہ الاؤنس ملے گا۔
یہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس 15فیصد 2022 پنشن اور گریجوایٹی کا حصہ نہ ہوگا۔
بیرون ملک پوسٹنگ/ ڈیپوٹیشن کی صورت میں یہ الاؤنس نہیں ملے گا۔
ہاں بیرون ملک پوسٹنگ/ ڈیپوٹیشن سے واپسی پر یہ الاؤنس ملنا شروع ہو جائے گا۔
سروس سسپنشن کے دوران بھی یہ الاؤنس بھی ملے گا۔
یہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس 15فیصد 2022 پرسنل پے پر بھی ملے گا۔
8- Differential Allowance Employees Corner Zia
الاؤنسز کی تفریق کو ختم کرنے کے لئے سندھ حکومت نے اپنے ملازمین کے لئے ڈیفرینشل الاؤنس متعارف کروایا ہے۔ یہ ڈیفرینشل الاؤنس ، ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2013،2015،2017،2019،2020،2021 کی تفریق کو ختم کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔میں نے ایک اور تفریق کا ٹیبل بنایا ہے جس میں اس کو واضح کیا گیا ہے۔اور یہ بی پی ایس 2017 کی بیسک پے پر ملے گا۔ اور ساتھ ہی فریز ہو جائے گا۔اور یکم جولائی 2022 سے دیا جائے گا۔
E.O.L ایکسٹرا آرڈینری لیو کے علاوہ بقیہ تمام لیو پر یہ الاؤنس ملے گا۔
ڈیفرینشل الاؤنس 2022 پے میں شامل کر کے اگر پے انکم ٹیکس کے قابل ہوئی تو اس پر انکم ٹیکس کٹوتی ہو گی۔
یہ ڈیفرینشل الاؤنس پنشن اور گریجوایٹی کا حصہ نہ ہوگا۔
بیرون ملک پوسٹنگ/ ڈیپوٹیشن کی صورت میں یہ الاؤنس نہیں ملے گا۔
ہاں بیرون ملک پوسٹنگ/ ڈیپوٹیشن سے واپسی پر یہ الاؤنس ملنا شروع ہو جائے گا۔
10- سندھ ملازمین کے لئے آپشن ہے کہ وہ اس بی پی ایس 2022 کو اختیار کرنا چاہتاہے یا بی پی ایس 2017 کو ۔ اور یہ آپشن 30 دن کے بعد آٹو میٹک ختم ہو جائے گی اور آپ کو بی پی ایس 2022 سکیم پر تصور کیا جائے گا۔
اور آخر میں بیسک پے سکیل ٹیبل دیا گیا ہے جو تمام ملازمین کے لئے یکساں ہے۔ جس کی مدد سے آپ اپنی پے فکس کر سکتے ہیں۔
تحریر کنندہ : ضیاء مصطفیٰ (Website & YouTube is “Employees Corner Zia”
Download the Sindh Pay Increase Chart 2022 For Government Sindh Employees
Sindh Pay & Allowances 2022 Urdu Translate, Page-I |
Sindh Pay & Allowances 2022 Urdu Translate, Page-II |
Differential Allowance 2022 Table |
Sindh Pay & Allowance 2022 Notification, Page-I |
Sindh Pay & Allowance 2022 Notification, Page-II |
Sindh Pay & Allowance 2022 Notification, Page-III |
Sindh Pay & Allowance 2022 Notification, Page-IV |
Sindh Pay & Allowance 2022 Notification, Page-V |
For Helpful Videos, Please visit my YouTube Channel “EmployeesCorner Zia”
Sindh Pay & Allowances 2022 with Urdu Translate, Download Links Here...
Download Here |
0 Comments