Revision of Basic Pay Scales & Allowances of Civil Servants of the Punjab Government (2022). Notification with Urdu Translate download here...
Punjab Pay & Allowances 2022
Punjab Pay & Allowances |
پنجاب نوٹیفکیشن پے اینڈ الاؤنسز جولائی 2022 کا اردو میں ترجمہ
ترتیب دہندہ : ضیاء مصطفٰی (ایمپلائز کارنر ضیاء) ویب سائٹ اور یوٹیوب
1-تمام ملازمین کے لئے یکم جولائی 2022 سے بیسک پے سکیلز کو ریوائز کر دیا گیا ہے۔
2- بیسک پے سکیلز 2022 کو بیسک پے سکیلز 2017 سے بدل دیا گیا ہے۔ جیسا کہ آفس میمورینڈم کے اندر ایک ٹیبل میں دیکھایا گیا ہے۔
3-فکسیشن کا طریقہ کار:Employees Corner Zia
30 جون 2022 کو جو آپ کی بیسک ہوگی بی پی ایس 2017 کے مطابق وہ پوائنٹ ٹو پوائنٹ اسی سٹیج میں رہتے ہوئے بی پی ایس 2022 میں فکس ہو جائے گی۔
جو زیادہ سے زیادہ سٹیجز کی حد سے گزر کر پرسنل پے (پی پی) لے رہے ہیں وہ بھی بی پی ایس 2022 کے مطابق ریوائز ہو نگی۔
4-ان سکیلوں کو متعارف کرانے سے پہلے کم سے اعلیٰ عہدوں/ سکیل میں ترقی کے معاملات میں، نظرثانی شدہ پے سکیل میں متعلقہ ملازمین کی تنخواہ مقرر کی جا سکتی ہے اور اس میں اضافہ کیا جا سکتا ہے کہ یہ اس تنخواہ سے کم نہ ہو جو قابل قبول ہوتی۔ اگر ان سکیلز کے متعارف ہونے کے بعد اس کی اعلیٰ پوسٹ/ سکیل پر ترقی ہوئی تھی۔
5-سالانہ ترقی یکم دسمبر سے ہر سال نئے بی پی ایس 2022 کے مطابق ملے گی۔
6-ایڈہاک ریلیف الاؤنسز Employees Corner Zia
ایڈہاک ریلیف الاؤنسز 2016، 2017،2018،2019،2021 یکم جولائی 2022 سے ختم ہوجائے گے۔ یعنی بی پی ایس 2022 میں ضم ہو جائیں گے۔
7-ایڈہاک ریلیف الاؤنس15 فیصد 2022 بی پی ایس 2017 کی رننگ بیسک پر 15 فیصد دیا جائے گا۔ اور ساتھ ہی فریز ہو جائے گا۔یہ یکم جولائی 2022 سے دیا جائے گا۔
نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو 15 فیصد ان کے سکیل کے مطابق بی پی ایس 2017 کی بنیادی سٹیج (زیرو سٹیج پر پندرہ فیصد) دیا جائے گا۔ اور ساتھ ہی فریز ہو جائے گا۔ Employees Corner Zia
یہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس 15 فیصد 2022 پے میں ڈال کر اگر پے انکم ٹیکس کے قابل ہوتی ہے تو اس پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔
یہ الاؤنس ایکسٹرا آرڈینری لیو کے علاوہ بقیہ تمام لیو کے دوران ملے گا۔
یہ الاؤنس پنشن اور گریجوایٹی کا حصہ نہ ہے اور نہ ہاؤس رینٹ ریکوری میں کام دے گا۔
یہ الاؤنس بیرون ملک ڈیپوٹیشن پر رہنے والے ملازمین کو نہیں دیا جائے گا۔
ہاں ڈیپوٹیشن سے واپسی پر یہ الاؤنس دیا جائے گا۔
یہ الاؤنس سسپنشن کے دوران بھی ملے گا۔یعنی اگر کوئی ملازم سسپنڈ ہوجاتاہے تو یہ الاؤنس ملتا رہے گا۔
اور بیسک پے کی ٹرم سے مراد بیسک پے میں پرسنل پے شامل ہے یعنی پی پی انکریمنٹس کو کہتے ہیں اور یہ الاؤنس پرسنل پے (پی پی) پر بھی ملے گا۔ Employees Corner Zia
8- آٹھویں پیرے میں آپشن دی گئی ہے کہ اگر آپ بی پی ایس 2017 پر رہنا چاہتے ہیں تو رہ سکتے ہیں لیکن آپ نے یہ آپشن منتخب نہیں کرنی۔ 30دن کا وقت ہو گا۔وقت گزرنے کے بعد آپ کو بی پی ایس 2022 پر آٹو میٹیکل منتقل کر دیا جائے گا۔
اور آخر میں اینیکسر آئی (ٹیبل) دیا گیا ہے۔ جس کی مدد سے آپ اپنی پے فکس کر سکتے ہیں۔
ترتیب دہندہ : ضیاء مصطفٰی (ذیڈ ایم سی آر سی، ضیا ء بی ڈبلیو این) ویب سائٹ اور یوٹیوب "اپملائز کارنر ضیاء"
Punjab Pay & Allowances Notification Urdu Translate Page-I |
Punjab Pay & Allowances Notification Urdu Translate Page-II |
Punjab Pay & Allowances 2022, Page-I |
Punjab Pay & Allowances 2022, Page-II |
Punjab Pay & Allowances 2022, Page-III |
Punjab Pay & Allowances 2022, Page-IV |
For Helpful Videos, Please visit my YouTube Channel “EmployeesCorner Zia”
Punjab Pay & Allowance 2022 with Urdu Translate & Clarification, Download Links Here...
Download Here |
0 Comments