Revision of Basic Pay Scales and Allowances of Civil Servants of the Khyber Pakhtunkhwa Government (2022) The Governor, Khyber Pakhtunkhwa has been pleased to sanction the revision of Basic Pay Scales & Allowances w.e.f 1 July 2022 for the Civil. Download Notification with Urdu Translate Here...
KPK Pay & Allowances 2022
KPK Pay & Allowances 2022 |
The Basic Pay Scales - 2022 shall replace the Basic Pay Scales •
2017
with effect from 01-07-2022 as
contained
in Annexure-l
to
this
circular letter.
خیبر پختونخواہ نوٹیفکیشن پے اینڈ الاؤنسز جولائی 2022 کا اردو میں ترجمہ
1-تمام ملازمین کے لئے یکم جولائی 2022 سے بیسک پے سکیلز کو ریوائز کر دیا گیا ہے۔
2- بیسک پے سکیلز 2022 کو بیسک پے سکیلز 2017 سے بدل دیا گیا ہے۔ جیسا کہ آفس میمورینڈم کے اندر ایک ٹیبل میں دیکھایا گیا ہے۔
3-فکسیشن کا طریقہ کار:Employees Corner Zia
30 جون 2022 کو جو آپ کی بیسک ہوگی بی پی ایس 2017 کے مطابق وہ پوائنٹ ٹو پوائنٹ اسی سٹیج میں رہتے ہوئے بی پی ایس 2022 میں فکس ہو جائے گی۔
جو زیادہ سے زیادہ سٹیجز کی حد سے گزر کر پرسنل پے (پی پی) لے رہے ہیں وہ بھی بی پی ایس 2022 کے مطابق ریوائز ہو نگی۔
4-ان سکیلوں کو متعارف کرانے سے پہلے کم سے اعلیٰ عہدوں/ سکیل میں ترقی کے معاملات میں، نظرثانی شدہ پے سکیل میں متعلقہ ملازمین کی تنخواہ مقرر کی جا سکتی ہے اور اس میں اضافہ کیا جا سکتا ہے کہ یہ اس تنخواہ سے کم نہ ہو جو قابل قبول ہوتی۔ اگر ان سکیلز کے متعارف ہونے کے بعد اس کی اعلیٰ پوسٹ/ سکیل پر ترقی ہوئی تھی۔
5-سالانہ ترقی یکم دسمبر سے ہر سال نئے بی پی ایس 2022 کے مطابق ملے گی۔
6-ایڈہاک ریلیف الاؤنسز
ایڈہاک ریلیف الاؤنسز 2016، 2017،2018،2019،2021 یکم جولائی 2022 سے ختم ہوجائے گے۔ یعنی بی پی ایس 2022 میں ضم ہو جائیں گے۔ (5 فیصد 2013 اور 2.5 فیصد 2015 کا ذکر نوٹیفکیشن میں نہ ہے اس کا مطلب یہ ہو ا کہ یہ دونوں الاؤنسز جاری رہے گے۔)
7-ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2022 پندرہ فیصد
ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2022 بی پی ایس 2017 کی رننگ بیسک پر 15 فیصد دیا جائے گا۔ اور ساتھ ہی فریز ہو جائے گا۔یہ یکم جولائی 2022 سے دیا جائے گا۔
نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو 15 فیصد ان کے سکیل کے مطابق بی پی ایس 2017 کی بنیادی سٹیج (زیرو سٹیج پر پندرہ فیصد) دیا جائے گا۔ اور ساتھ ہی فریز ہو جائے گا( اور دونوں الاؤنسز بھی 2013 اور 2015اگر ختم نہیں ہوئے تو ملے گےاس کے متعلق اے جی خیبر پختو خواں سے کلیریفکیشن مطلوب ہے) Employees Corner Zia
اگر ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2022 لگا کر پے انکم ٹیکس کے قابل ہوئی تو انکم ٹیکس کاٹا جائے گا۔
ای او ایل یعنی ایکسٹرا آرڈینری لیو کے علاوہ تمام لیو پر یہ الاؤنس دیا جائے گا۔
ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2022 پنشن اور گریجوایٹی کا حصہ نہ ہے۔
بیرون ملک پوسٹنگ/ ڈیپوٹیشن کی صورت میں یہ الاؤنس نہیں ملے گا۔
ہاں بیرون ملک پوسٹنگ/ ڈیپوٹیشن سے واپسی پر یہ الاؤنس ملنا شروع ہو جائے گا۔
سروس سسپنشن کے دوران بھی یہ الاؤنس بھی ملے گا۔
بیسک پے میں پرسنل پے بھی شامل ہے۔( یعنی پنشن کے وقت یہ پرسنل پے بیسک میں شامل ہوگی۔ اور پرسنل پے پر ایڈہاک ریلیف الاؤنس15 فیصد 2022 بھی ملے گا۔)
9-آپشن
میرا مشورہ ہے کہ آپ نے آپشن اویئل نہیں کرنابلکہ بی پی ایس 2022 پر ہی آنا ہے۔اگر آپ 30 دن تک آپشن اویئل نہیں کرتے تو خود کار طریقے سے آپ کو بی پی ایس 2022 پر منتقل کر دیا جائے گا۔
اس موضوع پر موجود تمام قواعد کو اوپر بیان کردہ حد تک تبدیل کیا گیا سمجھا جائے گا۔ اس اسکیم کے تحت تمام موجودہ قواعد میں ترمیم نہیں کی گئی ہے جو نافذ العمل رہیں گے۔
Written by ZMCRC: ZIA BWN “ZIA MUSTAFA”
KPK Pay & Allowances 2022 with Urdu Translate, Page-I |
KPK Pay & Allowances 2022 with Urdu Translate, Page-I |
Basic Pay Scales Chart with Adhoc Relief Allowance 2022
Basic Pay Scales Chart 2022 with ARA 15% 2022, Page-I |
Basic Pay Scales Chart 2022 with ARA 15% 2022, Page-II |
Basic Pay Scales Chart 2022 with ARA 15% 2022, Page-III |
KPK Pay & Allowances Notification, Page-II |
KPK Pay & Allowances Notification, Page-IV |
For Helpful Videos, Please visit my YouTube Channel “EmployeesCorner Zia”
KPK Pay & Allowances 2022 with Urdu Translate, Download Links Here...
Download Here |
0 Comments